10 ہزار روپے رشوت لیتے اے ایس آئی گرفتار

اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرکے رقم برآمد کرلی، ملزم پہلے بھی ایک لاکھ 40 ہزار لے چکا تھا
سرگودھا(کرائم رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن نے خوشاب میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کر تھانہ مٹھا رانجھا کے اے ایس آئی باقر حسین کو سائل سے تفتیش میں بے گناہ کرنے اور کراس ورشن بنانے کے لیے 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی سائل سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے وصول کرچکا تھا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزم کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔