اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات اور دیگر قواعد پورے نہ کرنے پر مزید دو سیاسی جماعتوں تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو ڈی لسٹ کردیا، دونوں جماعتوں کو انتخابی قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کی بنیاد پر ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو سیاسی جماعتوں سے متعلق مقررہ قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے پر ڈی لسٹ کیا گیا، دونوں جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات سمیت دیگر ضروری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہیں۔