سکول سے واپسی پرچارملزموں کی طلباء پرشدیدفائرنگ

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)سکول سے واپسی پرچارملزمان کی طلباء پرشدیدفائرنگ۔طلباء کی ملزمان رضارحمان وغیرسے معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی،فائرنگ سے شہرمیں خوف وہراس۔تفصیلات کے مطابق عبدآ،ہارون آصف،جہازیب خان اورزوہیب افضل الائیڈسکول سے واپس گھروں کوجارہے تھے جب وہ گرین سٹی کے نزدیک پہنچے تووہاں پہلے سے موجودرضارحمان ولدراناعتیق اورفہدوغیرہ نے روک کران سے تلخ کلامی شروع کردی جس پررضارحمان نے ہارون وغیرہ پرپسٹل سے اندھادھندفائرنگ کردی، فائرنگ ہوتے ہی تمام طلباء نے وہاں سے دوڑکردیواروں کی اوٹ لے کر اپنی جانیں بچائیں عینی شاہدین کے مطابق رضارحمان نے بھاگ کراپنی جانیں بچانے والے طلباء کے پیچھے دوڑکربھی ان پرفائرنگ کی لیکن خوش قسمتی سے چاروں طلباء محفوظ رہے، فائرنگ اتنی شدیدتھی کہ گرین سٹی سمیت نزدیکی رہائشی آبادیوں میں خوف وہراس پھیل گیا15کی کال پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرگولیوں کے خول اکٹھاکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے