جنرل ہسپتال ، نومولود غائب،آیااورملازم معطل

وارڈ سسٹر انچارج ، نرس کی جواب طلبی ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو نقاب پوش خواتین پر بچے کو لے جانے کا شبہ ظاہر 
لاہور(کرائم رپورٹر)جنرل ہسپتال کی نرسری سے نومولود غائب ہوگیا۔ دو روز قبل کاہنہ کی رہائشی زینت بی بی کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جسے نرسری میں زیر نگہداشت رکھا گیا تھا۔ پیر کے روز دوپہر کو والد افضل کو اطلاع ملی کہ انکا بچہ نرسری میں موجود نہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو نقاب پوش خواتین پر بچے کو لے جانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل نے واقعہ کا سخت نوٹس لیکرہسپتال انتظامیہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی اور ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جس پر شکیلہ بی بی وارڈ آیا اور ملازم عثمان کو معطل جبکہ وارڈ سسٹر انچارج اور سٹاف نرس کی جواب طلبی کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔پروفیسر فاروق افضل نے واضح کیا ہیکہ غفلت کے مرتکب ملازمین کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ بچے کی بازیابی کیلئیپولیس کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں اور ہسپتال انتظامیہ کو متاثرہ والدین کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مزید سخت حفاظتی اقدامات کیے جائینگے۔