محمد آصف زندہ، بھارتی دعوے پر وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان

محمد آصف زندہ، بھارتی دعوے پر وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی فوج کی جانب سے محمد آصف سے متعلق کیے گئے دعوے پر سوالات اٹھا دیے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کے دوران ریٹائرڈ حوالدار محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کیا، جن کے بارے میں بھارتی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ کشمیر میں ایک کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ محمد آصف کے زندہ اور میڈیا کے سامنے موجود ہونے کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ بھارتی فوج نے جس شخص کو محمد آصف قرار دے کر ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا، وہ دراصل کون تھا۔انہوں نے بھارتی فوج کے دعوے کو ’فیک انکاؤنٹر‘ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت وضاحت کرے کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والا شخص کون تھا اور اسے محمد آصف کے نام سے کیوں پیش کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق محمد آصف 2023 میں پاکستان آرمی سے ریٹائر ہوئے اور حالیہ بھارتی دعوے کے وقت اپنے آبائی علاقے اٹک میں موجود تھے۔ محمد آصف نے بھی پریس کانفرنس میں اپنی شناخت اور زندہ ہونے کی تصدیق کی۔بھارتی فوج کے اس دعوے اور پاکستان کی جانب سے اس کی تردید کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔