لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے منشیات کی سپلائی

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم علی رحمان رکشہ اور لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے منشیات کی سپلائی کرتا تھا۔ دوران چیکنگ پولیس نے چنگ چی رکشہ سے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی تقریباً 2200 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہیایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور پوری ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی منشیات فروشی کے انسداد کے لیے سخت نگرانی جاری ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔