آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں آج پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایونٹ کا اپنا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔
یہ میچ کولمبو میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ پاکستان اور بنگلادیش دونوں ٹیمیں کوالیفائر مرحلے سے گزر کر ورلڈکپ میں پہنچی ہیں، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک چار میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان اور بنگلادیش نے دو دو فتوحات حاصل کر رکھی ہیں، اس لحاظ سے آج کا میچ فیصلہ کن نوعیت کا ہوگا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 89 رنز سے شکست دی تھی، جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنے عزائم ظاہر کر دیے ہیں۔پاکستانی شائقین کی نظریں قومی ویمنز ٹیم پر جمی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ قومی ٹیم آج کے میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر فاتحانہ آغاز کرے گی۔