اسرائیلی افواج کے انخلا کے معاملے پر وضاحت کی ضرورت ہے، قطر

قطر ایسا راستہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے جو فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرے، وزیرِ اعظم  
دوحہ (آئی این پی )قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا  ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے کئی نکات وضاحت اور مذاکرات کے متقاضی ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطا بق قطری وزیر اعظم  نے ا پنے ایک  بیان میں کہا کہ غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے معاملے پر وضاحت درکار ہے اور  اسرائیلی افواج کے انخلا پر  مزید  بات چیت ہونی چاہیئے۔قطر کے وزیراعظم نے بتایا کہ پیر کو جو  پیش کیا گیا وہ اصولوں کی ایک فہرست تھی جس کی تفصیلات پر  بات چیت کی ضرورت ہے۔قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے تمام فریقین منصوبے کو تعمیری انداز میں دیکھیں گے، غزہ میں فلسطینی انتظامیہ پر  امریکا کے ساتھ بات چیت کی جائے گی، اس کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں، منصوبے میں جنگ بندی کو  ایک واضح شق کے طور پر شامل کیا گیا ہے، امید ہے فریقین جنگ خاتمے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے