کسی ملک نے قطر پر حملہ کیا تو جواب امریکہ دے گا:ڈونلڈ ٹرمپ

قطر کے دفاع کیلئے فوجی کارروائی سمیت تمام اقدامات کریں گے، قطر امن، استحکام اور خوشحالی کی جدوجہد میں امریکہ کا ثابت قدم اتحادی ہے
امریکہ اور قطر قریبی فوجی تعاون اور مشترکہ مفادات کے رشتے میں جڑے ہیں‘تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے‘امریکی صدر‘ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے دوحا پر اسرائیلی حملے کے بعد قطر کی سلامتی کی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی حملے کی صورت میں فوجی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے مطابق قطر پر حملہ ہوا تو امریکا جواب دے گا۔ٹرمپ نے کہا  قطر کے دفاع کیلئے فوجی کارروائی سمیت تمام اقدامات کریں گے، قطر امن، استحکام اور خوشحالی کی جدوجہد میں امریکا کا ثابت قدم اتحادی ہے۔انہوںنے امریکہ اور قطر کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا امریکہ اور قطر قریبی فوجی تعاون اور مشترکہ مفادات کے رشتے میں جڑے ہیں۔