کانسٹیبل ،اے ایس آئی انسپکٹرلیگل لگ سکیں گے

 امتحان لازمی ،عمر 45 سال اور قانون کی ڈگری لازمی ، 406 سیٹیں خالی 
لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے لیے قابل تحسین فیصلہ کر لیا۔کانسٹیبل سے اے ایس آئی تک اب امتحان دیکرانسپکٹرلیگل لگ سکیں گے کابینہ نے پولیس رول میں ترمیم کرنیکی منظوری دیدی،5سال نوکری کرنیوالیایایس آئی سے کانسٹیبل رینک تک کے ملازمین امتحان دے سکیں گے،کانسٹیبل سے اے ایس آئی کی عمر کی حد 45 سال اور قانون کی ڈگری ہونا لازمی ہو گا۔پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر لیگل کی پنجاب میں 406 سیٹیں خالی ہیں گزشتہ سال18امیدوارکامیاب ہوکرلیگل انسپکٹربھرتی ہوئے تھے۔امیدواروں کو 700 نمبروں کی بجائے اب 350 نمبروں کا امتحان دینا ہو گا۔پولیس ملازمین کیلئے2 سال عدالت میں ملازمت کا تجربہ رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی۔ آئی جی پنجاب نے کہا پولیس کی فلاح و سسٹم کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروقار لائے جا رہے ہیں