سیٹ نہ چھوڑنے پر7اساتذہ کو نوٹس

لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ سکول ایجوکیشن نے پیکٹا میں ڈیپوٹیشن پیریڈ کے بعد بھی پوسٹ نہ چھوڑنے پر 7اساتذہ کو نوٹس جاری کردیا ،فوری طور پر پیکٹا کو چھوڑ کر محکمہ سکول ایجوکیشن جوائننگ دینے کی ہدایت کی گئی۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اساتذہ 3 سال کے ڈیپوٹیشن پر ٹیکسٹ بک بورڈ میں تعینات ہوئے ، ڈیپوٹیشن پریڈ ختم ہونے کے باوجود مذکورہ اساتذہ نے پوسٹنگ نہیں چھوڑی ۔