سرینگر(آئی این پی )بھارت میں 17 سال سے مقیم ایک 69 سالہ پاکستانی شہری عبدالوحید بھارتی پولیس کی تحویل میں دورانِ منتقلی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہیں سری نگر سے جموں و کشمیر پولیس کے ذریعے وطن واپس بھجوانے کے لیے لایا جا رہا تھا۔ بھارتی حکام کے مطابق عبدالوحید کا ویزا زائد المیعاد ہو چکا تھا، جس کے باعث انہیں حراست میں لیا گیا