اپریل میںٹیکس محصولات 9,300 ارب روپے کے سالانہ ہدف سے تجاوز کرگئے
اسلام آباد (آئی این پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اپریل 2025 کے لیے ٹیکس وصولیوں میں 30 فیصد ماہانہ اضافہ ہوا ہے جورواں مالی سال میں پہلے 9 ماہ کے 28 فیصد اضافہ سے بھی زیادہ ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپریل 2025 کے ٹیکس محصولات گزشتہ مالی سال کے لیے مقرر کردہ 9,300 ارب روپے کے سالانہ ہدف سے تجاوز کر گئے ہیں۔