بھارت نے پاکستان کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دی

 یکم مئی  سے 23 مئی تک بھارتی فضائی حدود تمام پاکستانی طیاروں کے لیے بند رہے گی
 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔بھارتی حکومت نے پاکستان کے لیے فضائی بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یکم مئی  سے 23 مئی تک بھارتی فضائی حدود تمام پاکستانی طیاروں کے لیے بند رہیں گی۔قومی ائیرلائن پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے احتیاط کے طور پر پہلے ہی بھارتی فضائی حدود کا استعمال روک چکی ہے۔