نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف’’ آپریشن بدلہ‘‘ شروع ہونے کا دعوی کر دیا، مودی نے پوریخطے کو خطرے میں ڈال دیا، افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز نا ئونے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی حکومت، میڈیا اور عسکری اداروں کی جانب سے جارحانہ بیانات اور اقدامات میں تیزی آ گئی ہے، بھارتی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس ہو رہے ہیں جن میں پاکستان کے خلاف سٹریٹجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے دوبارہ سرجیکل سٹرائیک یا بالا کوٹ جیسے حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، بھارتی فوج، فضائیہ اور بحریہ کو مکمل تیاری کا حکم دیا گیا ہے جس سے ایک اور مسلح تصادم کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعوی بھی کیا ہے، بھارتی میڈیا پر پاکستان کو مٹی میں ملا دینے کی دھمکی کھلم کھلا دی جا رہی ہے، دہشت گردی کے جھوٹے بیانیے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزام تراشی کے ساتھ عالمی برادری کو گمراہ کی کوشش کی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے دریا خشک ہونے کی پراپیگنڈا مہم بھی چلا رہا ہے جبکہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے دی ہے