جہانیاں(آن لائن) بلوچ کلچر ڈے آج 2 مارچ بروز پیرمنایا جائے گا جس کامقصد قدیم روایات بلوچ کلچر اور ثقافت کی عکاسی کر نا ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔بلوچ کلچر ڈے پر مرد و خواتین اور بچے اپنے روایتی انداز میں رنگا رنگ ملبوسات میں بلوچ ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں اور جشن کا سماں ہوتا ہے جبکہ بلوچی ادب، لوگ گانے، رقص و موسیقی سمیت دیگر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔بلوچ یوم ثقافت ہر سال 2 مارچ کو پاکستان، ایران، افغانستان دبئی مسقط، بحرین،سعودی عرب اور دیگر علاقوں میں شایان انداز سے منایا جا تا ہے۔بلوچ مرد، خواتین اور بچے اپنے روایتی لباس میں ملبوس رنگا رنگ ریلیاں نکالتے ہیں