سپریم کورٹ کاانوکھاہفتہ ،2ججزقائم مقام چیف جسٹس ہونگے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )سپریم کورٹ کاانوکھاہفتہ ،دوججزقائم مقام چیف جسٹس ہوں گے ،جسٹس منیب اختر6 جون تک جبکہ 6جون سے 10جون تک جسٹس منصورعلی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالیں گے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حج پر روانگی کے باعث جسٹس منیب اخترنے جمعہ کو قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھایاتھا۔ جسٹس منیب اختر سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہیں، سینئرپیونی جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرون ملک ہیں،6 سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دینگے جبکہ چیف جسٹس یحیی خان آفریدی 10 جون کو پاکستان واپس آئیں گے۔