اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کاانوکھاہفتہ ،دوججزقائم مقام چیف جسٹس ہوں گے ،جسٹس منیب اختر6 جون تک جبکہ 6جون سے 10جون تک جسٹس منصورعلی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی حج پر روانگی کے باعث جسٹس منیب اخترنے جمعہ کو قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھالیاتھا۔ .6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے چیف جسٹس پاکستان یحیی خان آفریدی 10 جون کو پاکستان واپس آئیں گے۔