سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں پراپرٹی سروے کا آغاز

صوبائی دارالحکومت کے ساتوں اضلاع میںگھروں، دکانوں اور پلاٹوں کا ریکارڈ جمع کیا جارہا ہے
کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت نے کراچی میں پراپرٹی سروے کا آغاز کر دیا جس کے تحت گھروں، دکانوں اور پلاٹوں کا ریکارڈ جمع کیا جارہا ہے۔ اپوزیشن نے سروے کو صرف کراچی تک محدود رکھنے پر اعتراض اٹھا دیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے ساتوں اضلاع میں گھروں، دکانوں اور پلاٹوں کی گنتی شروع کردی گئی، پراپرٹی سروے کا مقصد بلدیاتی اداروں کو ٹیکس وصولی کے قابل بنانا ہے۔ کلک منصوبہ عالمی بینک کے تعاون سے ایک سال میں مکمل ہوگا، دو کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے سوال اٹھایا کہ صرف کراچی میں یہ سروے کیوں کیا جارہا ہے؟۔سندھ حکومت کے مطابق دو ہزار ایک میں شہر میں 9 لاکھ جائیدادیں رجسٹرڈ تھیں۔ نئے سروے کے بعد اب یہ تعداد 33 لاکھ تک پہنچ سکتی ہیں۔