آبنائے ہرمز پر ٹول کا نفاذ انٹرنیشنل لا کے تحت غیر قانونی ہوگا

لندن(آئی این پی )بین الاقوامی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومینگیز نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر لازمی ٹول انٹرنیشنل لا کے تحت غیر قانونی ہوگا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومینگیز نے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی نظام جو بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں آزادانہ نقل و حرکت کو متاثر کرے بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہوگا