لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ چھت گرنے سے 14 معصوم بچوں کی ہلاکت کا معاملہ پولیس نے مرکزی ملزم ریحان کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ملزم ریحان نے اپنے بیان میں بتایا کہ بارش سے چھت ٹپکتی تھی اس لیے دیگر بھائیوں اور مستری کیساتھ ملکر چھت پر ٹائیل لگا رہا تھاتاکہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے چھت نہ ٹپکے۔ اس دوران چھت اچانک نیچے گری ملزم نے مزید کہا کہ غربت کی وجہ سے نئی چھت نہیں ڈلوا سکا