روسی زبان کی تعلیم و تدریس کا آغاز

لاہور(خصوصی رپورٹ )رشیین سینٹر فار سائنس ایجوکیشن اینڈ کلچر کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت میں روسی زبان کی تعلیم و تدریس کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس ضمن میں سنٹر میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سینٹر کے چیئرمین اور ایمبیسڈر فار رشین سائنس اینڈ ایجوکیشن ڈاکٹر شاہد حسن نے کی۔اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر شاہد حسن نے کہا کہ رشین سینٹر فار سائنس ، ایجوکیشن اینڈ کلچر کے ذریعے نہ صرف روسی زبان کی تعلیم دی جائے گی بلکہ وہاں کے تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلبہ وطالبات کو اعلی ٰتعلیم کے حصول کے لیے بھی سہولیات اور رہنمائی مہیا کی جائے گی۔