پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو آج اسلام آباد طلب کرلیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ لیا جائے گا۔