ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سول ڈیفنس اور کسٹمز کی مشترکہ ٹیموں نے کارروائی کی
غیر قانونی پٹرولیم کاروبار کے خاتمے تک کریک ڈا ئون ہوگا :ڈی سی آصف رضا
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر سول ڈیفنس اور کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیموں نے پاکپتن کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی پٹرولیم سروسز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے3 سائٹس کو سیل کر دیا۔ ہوتہ روڈ پر واقع ایم کیپٹرولیم سروس سے 700 لٹر پٹرول اور 850 لٹر ڈیزل، علی اکبر پٹرولیم سروس سے 998 لٹر پٹرول اور 940 لٹر ڈیزل جبکہ پیر غنی روڈ پر واقع نعیم ارشد پٹرولیم سروس سے 920 لٹر پٹرول ضبط کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے واضح کیا کہ غیر قانونی پٹرولیم کاروبار کے خاتمے تک کریک ڈا ئون بلا تعطل جاری رہے گا اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔