دعا ہے 2025کشمیریوں، فلسطینیوں کی آزادی کا سال ہو: مشعال ملک

  اسلام آباد(آئی این پی ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دعا ہے 2025کشمیریوں ،فلسطینیوں کی آزادی کا سال ہو۔سال نو پر اپنے پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سب کو نئے سال کی تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، امید کرتی ہوں کشمیریوں، فلسطینیوں کو انصاف ملے، دنیا میں امن ہو، حق اور باطل کی جنگ میں امن جیتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو بھی بہت بہت مبارکباد پیش کرنا چاہتی ہوں، پاکستان یونائیٹڈ نیشنل کی سکیورٹی کونسل کا 8 ویں بار ممبر بنا ہے، امید کرتی ہوں ممبر شپ کے بعد کشمیر کاز دنیا کے اندر مزید مثبت طریقے سے اجاگر ہوگا۔