اسلام آباد(آن لائن) ائیر وائس مارشل اختر حیات کو قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا قائم مقام سی ای او تعینات کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے بعد ایئروائس مارشل اخترحیات کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کیا گیا ہے۔