شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

 سرگودھا (خصوصی رپورٹ) خاتون کو شوہر اور دیور نے قتل کر دیاسرگودھا کے گا ئوں تنکی والا میں خاتون کو شوہر اور اس کے بھائی نے قتل کردیا، ملزمان نے طبعی موت قرار دے کر تدفین بھی کردی تھی۔میت کو غسل دینے والی خاتون نے گلے پر تشدد کے نشان دیکھے اور اہل محلہ کو آگاہ کیا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، مجسٹریٹ کی منظوری کے بعد میڈیکل بورڈ لاش کا پوسٹ مارٹم کرے گا۔