کھچی والا (خصوصی رپورٹ) کھچی والا کے نواحی قصبہ رفیق آباد میں چک نمبر 166 سیون آر کے رہائشی وحید احمد عرف کاکا ججہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے۔ نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب وحید احمد اپنے معمول کے کام میں مصروف تھے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔