نوشہرہ ورکاں ،وزیر آباد، کامو۱نکے،ڈسکہ، منڈی بہائوالدین، گجرات،کڑیانوالہ میں 10بڑے ڈیلر مارے گئے
علی پور ،بوریوالا ، رحیم یارخان میں 2،2 ، لودھراں،کہروڑ ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ میں 1،1ملزم ہلاک ہوا
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف شہروں میں سی سی ڈی کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ،پیر کے روز مبینہ مقابلوں کے 21فروش ہلاک ہوگئیملتان۔ گوجرانوالہ ریجن کے علاقوں نوشہرہ ورکاں ،وزیر آباد، کامونکے،ڈسکہ، منڈی بہائوالدین، گجرات،کڑیانوالہ میں سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں آئس منشیات کے مزید 10بڑے ڈیلر ہلاک ہوئے، ادھر مظفر گڑھ کے علاقہ علی پور ،بوریوالا اور رحیم یارخان میں دو دو جبکہملتان لودھراں،کہروڑ پکا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ میں ایک ایک ملزم مارا گیا، ساہیوال میں 2ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے، مقابلوں کے دوران 2اے ایس آئی اور ایک ایس ایچ زخمی ہوا۔ تفصیل کے مطابق وزیر آباد ، کامونکے، نوشہرہ ورکاں میں 4 مبینہ مقابلوں میں 63مقدمات میں ملوث منشیات ڈیلر نذیرچنگڑ، جاوید اور ریاض عرف بوٹا ،کاکا شیخ مارے گئے۔ان میں ریاض عرف بوٹا نوشہرہ ورکاں، کامونکے میں کاکا شیخ ، وزیر آباد میں نذیر چنگڑ اور جاوید ہلاک ہوا۔سی سی ڈی کے مطابق ہلاک نذیرچنگڑ8،جاوید14جبکہ ریاض عرف بوٹامجموعی طورپہ 41جبکہ منشیات کے 11مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ انکے خاندان کے متعدد افراد بھی اس مکروہ دھندے میں شامل ہیں۔ اسی طرح سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کا منشیات ڈیلر محمد عاصم ،سمبڑیال کا فیاض ،منڈ ی بہائوالدین کا مرزا نعیم اور غلام حیدر جبکہ گجرات میں سرفراز ہلاک ہوئے۔گجرات کے ہی علاقہ کڑیانوالہ میں مبینہ مقابلے میں پولیس کو مطلوب منشیات فروش محمد سجاد ولد محمد خاں ساکن ملک پور مرزامارا گیا۔ اس حوالے سے سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پرگوجرانوالا ریجن میں اب تک 17 آئس کے بڑے ڈیلر ہلاک ہو چکے ہیں۔ سی سی ڈی علی پور اور پولیس تھانہ سٹی علی پور کیساتھ مبینہ مقابلے میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش لطیف عرف لطیفا غزلانی اور سرفراز عرف ٹو ٹو گوپانگ ہلاک ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں 2اے ایس آئی کامران کارچ اور شاہد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔ بوریوالاکے نواحی گائوں 311 ای بی میں مبینہ مقابلے میں 2 منشیات فروش صغیر احمد چشتی سکنہ 311 ای بی بوریوالا اور ماجد عرف ماجو عرف گلابی جھنڈیکا سکنہ چک مدرسہ ضلع بہاولنگر مارے گئے،فائرنگ کے تبادلہ میں ایس ایچ او تھانہ ساہوکا رائو یاسر نواز گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ لودھراں میں پل پٹواری والا کے قریب سی سی ڈی ٹیم اور منشیات فروش ڈاکوئوں میں مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں سنگین جرائم میں ملوث بدنام منشیات فروش ڈاکو محمد ناصر ولد احمد علی سکنہ کوٹلہ خان لاڑ تحصیل خانپور ضلع رحیم یار خان ہلاک ہوگیا۔کہروڑپکامیں سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں منشیات فروش سعید تھہیم مارا گیا۔ ٹو بہ ٹیک سنگھ میں رجانہ-کمالیہ روڈ پر سرفراز موڑ کے قریب پولیس کیساتھ مبینہ مقابلے میں منشیات فروش خالق عرف خالا ہلاک ہوگیا۔ اوکاڑہ میں سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں بدنام زمانہ منشیات فروش مشتاق عرف کالی مارا گیا، ہلاک ملزم مشتاق کے 2 بیٹے بلال حیدر، ابرار حیدر اور بیوی شہناز بھی مبینہ طور پر بدنام زمانہ منشیات فروش ہیں۔ساہیوال کے چک 153/9-Lکے قریب کمیر پولیس کیساتھ مبینہ مقابلے میں 2منشیات فروش اکرام عرف پامو اور غلام مصطفی عرف ملوں زخمی ہوگئیجنہیں گرفتارکرلیاگیا۔