ایل پی جی 7.39 روپے مہنگی

 کلو ایل پی جی کا ریٹ 208روپے 99پیسے کلو ہوگیا، گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ، ،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اوگرا نے رواں ماہ دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔پیرکو اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 39 پیسے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعدفی کلو ایل پی جی کا ریٹ 208روپے 99پیسے ہو گیا جبکہ ایل پی جی کا11اعشاریہ 8 کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہو گیا، فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 208روپے 99پیسے اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2466روپے 10 پیسے مقرر کی گئی۔