ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 6100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 5229 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے کا ہوگیا۔اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 53 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3953 روپے مقرر کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 61 ڈالر مہنگا ہو کر 3363 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔