ٹنڈو الہ یار میں چاکرون آئل فیلڈ سے یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہونے کا امکان ہے
ٹنڈو الہ یار(آئی این پی) پاکستان کو تیل کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی ، جس سے یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)کو سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں واقع چاکرون آئل فیلڈ سے تیل کی ایک اور کامیاب دریافت ہوئی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئی دریافت چاکرون فیلڈ میں کی گئی 1926 میٹر گہرائی کی کھدائی کے بعد ممکن ہوئی۔اعلامیہ میں کہا گیا چاکرون آئل فیلڈ سے یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے، جو ملکی تیل کی پیداوار میں قابلِ ذکر اضافہ کرے گا۔