حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی ٹیکس میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے  پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری دستاویزات  میں کہا گیا ہے کہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کو 74 روپے 51 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے 01 پیسہ فی لیٹر کر دیا گیا ہے جبکہ پیٹرول پر لیوی کو 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 02 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔