موٹر وے ایم ٹو پر سیال موڑ کے قریب کارروائی،مشکوک گاڑی کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس نے 21 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کوکین بر آمد کر لی ہے جبکہ ایک خاتون سمگلر کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہیترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق یہ کارروائی موٹروے ایم-2 سا ئوتھ پر سیال موڑ کے قریب کی گئی، جہاں 21 کلو سے زائد کوکین بر آمد ہوئی۔موٹروے پولیس نے لین وائلیشن پر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور نے اشارہ نظر انداز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، جسے تعاقب کے بعد ناکام بنا دیا گیاگاڑی سے 40 پیکٹس منشیات بر آمد ہوئے اور خاتون سمیت دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیایہ کامیاب کارروائی سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی ملک ظفر اقبال کی قیادت میں کی گئی، جس میں آئی پی سبطِ حسنین، رانا ہارون اقبال اور وقاص بھی شامل تھیبر آمد شدہ کوکین کو کا ئونٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہیانٹرنیشنل مارکیٹ میں بر آمد شدہ کوکین کی مالیت 21 کروڑ روپے سے زائد ہے۔