ٹرمپ انتظامیہ کو دھچکا،عدالت سے دو فیصلے خلاف آگئے

  ٹرمپ کے انتخابی معاملات سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کو چیلنج کرنے کا اعلان 
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کو ایک ہی دن میں دو اہم عدالتی فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا، جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی  ۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہائو س میں 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بال روم منصوبے پر عارضی طور پر کام روکنے کا حکم دے دیا  ۔عدالت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ کانگریس کی منظوری کے بغیر جاری نہیں رکھا جا سکتا، جبکہ صدر کو وائٹ ہائوس میں اس نوعیت کی تعمیر کی اجازت دینے کے حوالے سے کوئی واضح قانونی شق موجود نہیں