اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے پولیسنگ کے نظام میں خواتین افسران کو موّثر کردار دینے کی نئی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے2باصلاحیت خواتین پولیس افسروں کو ایس ایچ او تعینات کر دیا۔ اوکاڑہ کے 21 تھانوں میں سے2تھانوں کا انتظام خواتین ایس ایچ اوز کے سپرد کیا گیا ہے، جبکہ متعدد تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاروں کو نائب محرر کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔عشرت جبار کو ایس ایچ او تھانہ چورستہ میاں خاں جبکہ عظمت نسیم کو ایس ایچ او تھانہ ڈھلیانہ تعینات کیا گیا ہے۔خواتین افسران کی اہم انتظامی و تفتیشی ذمہ داریوں پر تعیناتی کو اوکاڑہ پولیس میں شفاف، م ئوثر اور عوام دوست پولیسنگ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔عوامی حلقوں نے ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی اس پالیسی کا خیرمقدم کیا۔