بالائی علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ

 دریا ئوں کے بہا ئو میں اضافے جبکہ پوٹھوہار کے ندی نالوں میں ظغیانی کا خدشہ ،لاہور، شیخوپورہ میں سیلابی صورتحال متوقع 
اسلام آباد ،لاہور(خصوصی رپورٹ)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے بالائی علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں کے نتیجے میں دریا ئوں کے بہا ئو میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ممکنہ بارش کے نتیجے میں اچانک سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ گلگت بلتستان میں گلگت، دیامر، غذر، ہنزہ، سکردو، استور اور شگر سمیت مختلف علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی اور مردان سمیت مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ آزاد کشمیر کے باغ، پونچھ، مظفر آباد، حویلی، بھمبر، سدھنوتی، میرپور اور کوٹلی میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سمیت خطہ پوٹھوہار کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال جبکہ ندی نالوں میں ظغیانی کا خدشہ ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، شیخوپورہ، نارووال، قصور، اوکاڑہ، منڈی بہا ئوالدین، وزیر آباد، حافظ آباد اور سرگودھا کے علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ نوشہرہ، صوابی، مردان اور دیگر نشیبی اور شہری علاقوں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ کو حساس علاقوں میں ضروری وسائل پیشگی منتقل کرنے اور محفوظ انخلا کے انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ عوام سیلابی نالوں، زیر آب سڑکوں، پلوں اور تیز آبی بہا ئو کو عبور کرنے سے گریز کریں دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا،تا ہم پو ٹھو ہار سمیت بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔