لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے آصف کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ایس پی یو میں تعینات اہلکار عمرخاں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کی زد میں آگیا۔ گولی اہلکار کی گردن اور کمر پر لگی، جسے فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیاض، الیاس،آکاش وغیرہ نے معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ کی جس سے زخمی عمر خاں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے ملزمو ں کیخلاف مقدمہ درج کر کے انکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔