نواب شاہ کے تحصیل سکرنڈ میں رات گئے ایک نجی بینک میں اچانک آگ لگنے سے قیمتی سامان، اہم ریکارڈ اور اے ٹی ایم مشینیں جل کر تباہ ہوگئیں۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کے لئے کارروائی شروع کی۔ رات کے وقت لگنے والی اس آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بینک کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے، تاہم حتمی سبب کا پتہ لگانے کے لیے متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکاروں نے کامیابی سے آگ پر قابو پا لیا ہے۔