امریکا: ترقی سے محروم خاتون ملازم نے باس کی کمپنی خرید کر اسے فارغ کر دیا

امریکا: ترقی سے محروم خاتون ملازم نے باس کی کمپنی خرید کر اسے فارغ کر دیا

امریکا کی 70 سالہ کاروباری شخصیت جولیا اسٹیورٹ نے یہ ثابت کیا کہ محنت اور قابلیت کے باوجود اگر کسی کمپنی کے سربراہ ترقی دینے سے انکار کرے تو بھی موقع اور حکمت عملی کے ذریعے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جولیا اسٹیورٹ نے 1990 کی دہائی میں ایپل بی نامی ریستوران کی چین کو سنبھالا۔ سی ای او بننے کے وعدے کے تحت انہوں نے تین سال مسلسل سخت محنت کر کے اس ریستوران کی چین کو منافع بخش بنایا۔ تاہم، جب ترقی دینے کا وقت آیا تو کمپنی کے سربراہ نے انہیں سی ای او کے عہدے سے محروم رکھا۔اس غیر منصفانہ رویے سے دلبرداشتہ جولیا نے استعفیٰ دے دیا اور حریف کمپنی ’آئی ہوپ‘ میں ملازمت اختیار کی۔ پانچ سال کی محنت کے بعد انہوں نے آئی ہوپ کو اپنی سابقہ کمپنی سے زیادہ منافع بخش بنا دیا اور بالآخر انہیں سی ای او کا عہدہ ملا۔

سی ای او بننے کے بعد جولیا نے اپنی سابقہ کمپنی کو 2.3 بلین ڈالرز میں خرید لیا اور کمپنی کے سابق سربراہ کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔یہ واقعہ نہ صرف جولیا اسٹیورٹ کی کاروباری قابلیت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ:ثابت قدمی اور محنت کسی بھی شعبے میں کامیابی کی بنیاد ہیں۔موقع کا فائدہ اٹھانا اور صحیح وقت پر حکمت عملی اپنانا کاروباری دنیا میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔کبھی کبھار ظلم یا ناانصافی بھی شخص کو زیادہ مضبوط اور ہوشیار بنا سکتی ہے۔