سیلاب :خاتون ہسپتال نہ پہنچ سکی ،3 بچے چل بسے

علاقہ رانا بہرام کیرہائشی عامر کی اہلیہ نے راستے میں ہی بچوں کو جنم دیدیا ایک بیٹے اور دو بیٹیوں نے دم توڑ ا
وزیرآباد(خصوصی رپورٹ)وزیر آباد کے سیلاب میں گھرے بیلہ کے علاقہ رانا بہرام کی رہائشی خاتون بچوں کی پیدائش کیلئے ہسپتال نہ پہنچ سکی،شدید سیلاب کی وجہ سے خاتون نے راستہ میں تین جڑواں بچوں (ایک بیٹے، دو بیٹیوں)کو جنم دیدیا،طبی امداد نہ ملنے پرتینوں نومولود چل بسے۔ رانا بہرام کے رہائشی عامر اشرف کی اہلیہ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع تھی۔ سیلاب کی وجہ سے خاتون ہسپتال تک نہ پہنچ سکی اور طبی امداد نہ ملنے پر راستے میں ہی تین بچوں کو جنم دے دیا ، جس کے بعد  نومولود بچوں کو بروقت طبی امداد نہ مل سکنے کے باعث تینوں نومولود دم توڑ گئے۔