بھارت سے چار قسم کے خطرناک سانپ بھی پاکستان آئے:ماہرین

لاہور(خصوصی رپورٹ)بھارت سے آنے والے سیلابی پانی میں چار اقسام کے خطرناک سانپ بھی پاکستانی علاقوں میں آ گئے۔ ماہرین کے مطابق بھارت کے ہماچل سے مادھو پور اورفیروز پور سے آنے والے سیلابی پانی میں چار اقسام کے خطرناک سانپ بہہ کر پاکستان آ نے کی اطلاعات ہیں۔ ان سانپوں میں سب سے خطرناک ناجا کوبرا اور سنگچور ہیں جو رات کے اوقات میں انسانوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔