تعاقب پر راجا بھولا کے مقام پر ملزم نے ساتھیوں سمیت پولیس پر فائرنگ کر دی ، عمران نشانہ بن گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہئیرکے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، چند روز قبل اپنی بیوی ،بچوں سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والا ملزم مارا گیا ، ساتھی فرار ہو گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے 15 پر کال کی کہ اس نے اپنے بیوی بچوں کو مار ڈالا ہے اور اب پولیس والوں کو مارنے جا رہا ہوں، ہئیر پولیس کالر کی تلاش میں راجا بھولا کے مقام پر پہنچی تو ملزم نے ساتھیوں سمیت پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ،پولیس نے ملزموں کا تعاقب کیااورفائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کید وران ایک شخص اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو ا پڑا تھا،اس کی شناخت عمران عرف مانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو چکے تھے، فرار ملزموں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔