گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر سیلابی پانی سے متاثر

گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر سیلابی پانی سے متاثر

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں قائم ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دریائے راوی کے سیلابی ریلے داخل ہونے سے شہریوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جن میں معروف گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوا۔

اطلاعات کے مطابق، سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے قیمتی سامان تباہ ہوا جبکہ مکینوں کو کئی روز تک مشکلات کا سامنا رہا۔ عارفہ صدیقی نے اپنے متاثرہ گھر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کیں، جن میں دکھایا گیا کہ سیلابی پانی کے اتر جانے کے بعد ان کے گھر کا سامان بکھرا پڑا ہے اور دیواروں، فرنیچر سمیت کئی اشیاء کو نقصان پہنچا۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ عارفہ صدیقی اپنے شوہر کے ہمراہ گھر کی صفائی میں مصروف ہیں اور کوشش کر رہی ہیں کہ جتنا ممکن ہو سکے نقصان پر قابو پایا جا سکے۔یاد رہے کہ لاہور کے مضافاتی علاقوں میں حالیہ بارشوں اور دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث کئی رہائشی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں، جس سے درجنوں گھروں اور سینکڑوں افراد کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔