200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے کم عمر ٹک ٹاکر نے کچل ڈالا
بغداد(آئی این پی )عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے، 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے کم عمر ٹک ٹاکر نے 2 پاکستانیوں کو کچل ڈالا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں پیش آئے لرزہ خیز واقعے میں 2 پاکستانیوں کی جان چلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کم عمر ٹک ٹاکر والدین کو اطلاع کئے بنا گاڑی لے کر گھر سے نکل پڑا اور دوستوں کیساتھ تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر ٹک ٹاک بنانے کی کوشش کی۔اسی کوشش میں گاڑی کی رفتار200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جانے پر گاڑی سڑک کنارے کھڑے افراد پر چڑھ دوڑی۔ گاڑی کی زد میں آنے والے 2 پاکستانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ عراقی پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پاکستانی سفارت خانہ بھی اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔