پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم چین میں اکٹھے ہوگئے

وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال واضح طور پر فاتح سربراہ مملکت کے جیسا تھا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا چین میں استقبال پھیکا سا دکھائی دیا، استقبال پر تنقید
اسلام آباد(آئی این پی ) جنوبی ایشیا کی متحارب ایٹمی طاقتوںپاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم چین میں اکٹھے ہوگئے، مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد پہلی مرتبہ دونوں وزرائے اعظم ایک ہی شہر میں موجود ہیں۔مبصرین کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں شہباز شریف اور مودی کے استقبال میں واضح فرق دکھائی دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال واضح طور پر ایک فاتح سربراہ مملکت کے جیسا تھا، وزیراعظم شہباز شریف کے ریڈ کارپٹ استقبال میں چین کے اعلی حکام موجود تھے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا چین میں استقبال پھیکا سا دکھائی دیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے چین میں استقبال پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے۔چینی سوشل میڈیا اکائونٹس پر شہباز شریف کے استقبال کو گرمجوش قرار دیا گیا جبکہ بھارتی سوشل میڈیا اکائونٹس پر بھی مودی کے چین میں استقبال پر تنقید کی گئی۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ چینی جہازوں کے ذریعے بھارتی رافیل گرانے والے کا ایسا ہی استقبال بنتا تھا۔