راوی پل پر دو گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد زخمی

راوی پل پر دو گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد زخمی

راوی پل پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ سفید اور سیاہ رنگ کی گاڑی کے درمیان پیش آیا۔ راوی پل پر ایک خراب سفید گاڑی کھڑی تھی، جس کے ڈرائیور نے گاڑی کے انڈیکیٹر بند کر دیے اور کوئی حفاظتی اقدام بھی نہیں کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انڈیکیٹر بند ہونے کے باعث پیچھے سے آنے والی سیاہ رنگ کی گاڑی خراب سفید گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں سیاہ گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ ایک شخص پل سے نیچے گرنے کے باعث زخمی ہوا۔دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ حادثے کی مزید وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔