اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز نے ہائیکورٹ میڈیا سنٹر کا افتتاح کیا۔تقریب میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجا انعام امین منہاس بھی شریک ہوئے۔چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے میڈیا کے دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد میڈیا کے لیے آج ہائیکورٹ میڈیا سینٹر کا افتتاح کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے شک ہم پر تنقید کریں یا تعریف کریں، آپ آزاد ہیں۔افتتاحی تقریب میں پراسیکیوٹر جنرل منظور احمد ججہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ بھی شریک ہوئے