خصوصی آپریشن:10عادی مجرم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں اسنیچنگ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عادی مجرمان کے خلاف ڈولفن فورس کا خصوصی آپریشن جاری ہیایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10لسٹڈعادی مجرمان کو گرفتار کرلیاترجمان ڈولفن کے مطابق نواں کوٹ، وحدت کالونی، چوہنگ، باغبانپورہ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 15 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیاجن کی جانچ پڑتال پر وہ پولیس کو مطلوب عادی ملزمان نکلے۔ گرفتار افراد سنگین جرائم میں ملوث اور مختلف گروہوں کے سرغنہ بتائے جاتے ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان میں زوہیب (62 مقدمات)عمیر (28) ابرار (42)، آصف (32)، بشارت (53)، خرم (36)، حسن (29)، جاوید (31) اور چاند (27 مقدمات) میں مطلوب تھے۔ اسی طرح شفیق (92 مقدمات)، قاسم (29)، عمار (39)، شیر علی (30)، ضیغم (38) اور زیشان (44) سے زائد وارداتوں میں ملوث پائے گئیملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ باغبانپورہ، نواں کوٹ، چونگ، جوہر ٹاؤن سمیت دیگر تھانوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی