معمر افراد کا عالمی دن آج منایا جائے گا

 اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں معمر افراد کا عالمی دن آج یکم اکتوبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد بزرگ افرادکی ضروریات،مسائل اور تکالیف سے معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں معمر افراد کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں اقدامات پر زو دیا جائے گا۔بزرگ افراد کا عالمی دن پہلی مرتبہ یکم اکتوبر 1991ء کو منایا گیا تھا۔